رومانیہ میں پاک بحریہ کے آف شور پٹرول جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول جہاز (OPV-II) کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ڈیمن شپ یارڈ گلاٹی، رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

پاک بحریہ میں آف شور پٹرول جہازوں کے پہلے بیچ (پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک) کی تسلی بخش کارکردگی کے بعد ڈیمن شپ یارڈ کے ساتھ آف شور پٹرول جہازوں کے دوسرے بیچ کا معاہد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد

یہ جہاز کثیر المقاصد ہیں جو جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ، اینٹی ایئر ہتھیاروں/سینسرز کے ساتھ ساتھ جدید سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم سے لیس ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے بحری شعبے میں آف شور پٹرول جہازوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جہاز بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کریں گے اور بحر ہند کے علاقے میں پاک بحریہ کے آزادانہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مہمان خصوصی نے کہا کہ پاک بحریہ نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی برادری کو بھی محفوظ سمندری ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار کامیابی سے ادا کر رہی ہے۔

مہمان خصوصی نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور آف شور پٹرول جہازوں کی صورت میں پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں تعاون کو بھی سراہا۔

اسٹیل کٹنگ کی تقریب میں چیف نیول اوورسیئر (رومانیہ)، ڈیمن شپ یارڈ، گورنچیم اور گلاٹی کی انتظامیہ اور پاک بحریہ کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر