معروف اینکر پرسن حبیب اکرم نے دنیا نیوز کو خیرباد کہہ دیا
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ حبیب اکرم کو بھی خاور گھمن کی طرح حکومتی دباؤ پر ادارے سے فارغ کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز چینل کے معروف اینکر پرسن حبیب اکرم نے دنیا نیوز سے استعفیٰ دے دیا، تاہم نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سخت حکومتی دباؤ پر حبیب اکرم کو ادارے سے فارغ کیا ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دنیا گروپ کو ادارے کے صدر اور سینئر اینکر پرسن کامران خان کو نکالنے کیلیے بھی شدید حکومتی دباؤ کا سامنا ہے۔ کامران خان 3 ماہ سے برطانیہ میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب کے ضمنی الیکشن: زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو!
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے احسن اقبال کو کھری کھری سنا دیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے اینکر پرسن حبیب اکرم نے لکھا ہے کہ ” دنیا ٹی وی سے دس برس کی رفاقت آج اختتام کو پہنچی۔ میں اس ادارے کا شکرگزار ہوں کہ اس نے میری غلطیوں سے صرف نظر کیا اور اکثر اوقات میری خود سری کو بھی برداشت کیا۔”
دنیا ٹی وی سے دس برس کی رفاقت آج اختتام کو پہنچی۔ میں اس ادارے کا شکرگزار ہوں کہ اس نے میری غلطیوں سے صرف نظر کیا اور اکثر اوقات میری خود سری کو بھی برداشت کیا۔ https://t.co/ie3HMOCM65
— Habib Akram (@HabibAkram) July 15, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں دنیا نیوز کے بیورو چیف خاور گھمن کو بھی حکومتی دباؤ پر ادارے سے فارغ کردیا گیا تھا جس کے انہوں نے بطور بیورو چیف اسلام آباد اے آر وائی نیوز میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔
خاور گھمن نے اپنے استعفے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” میں نے دنیا ٹی وی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔”
— Khawar Ghumman (@Ghummans) June 7, 2022
خاور گھمن نے لکھا تھا کہ "ادارے میں 4 سالہ قیام کے دوران چیئرمین دنیا گروپ میاں عامر محمود اور گروپ ایم ڈی نوید کاشف نے ہمیشہ میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا ، مجھے مکمل ادارتی آزادی دی جس سے میں بھرپور مستفید ہوا اور میں نے اس آزادی کا آخری حد تک استعمال کیا۔”
خاور گھمن نے مزید لکھا تھا کہ ” اس دوران مجھےپروگرام تھنک ٹینک میں ایاز امیر، ہارون رشید ، سلمان غنی، حسن عسکری اور مجیب الرحمان شامی جیسی عظیم شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔”