ملکی زراعت کے شعبے کے خوشخبری، تین بڑے آبی ذخائر نصف سے زائد بھر گئے

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبی ذخائر نہ بننے کی وجہ سے سالانہ 21 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو جاتا ہے۔

پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم ، منگلا ڈیم اور دیگر آبی ذخائر نصف سے زائد بھر گئے۔ ملک کے بڑے آبی ذخائر میں بڑی مقدار میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی سے ستمبر کے درمیان ہونے والی بارشوں اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے آبی ذخائر میں جمع ہونے والا پانی سارا سال زراعت اور بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( واپڈا) کی جانب سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے بارے میں جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 52ہزار500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 44ہزار700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد50ہزار 200 کیوسک اور اخراج50ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد25ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد52ہزار900 کیوسک اور اخراج27ہزار400 کیوسک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رومانیہ میں پاک بحریہ کے آف شور پٹرول جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب کا انعقاد

حب ڈیم میں کراچی کے لئے اگلے تین سال کا پانی ذخیرہ کرلیا گیا

جبکہ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1499.06 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.149 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 11129.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 12420 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.050 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ارسا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبی ذخائر نہ بننے کی وجہ سے سالانہ 21 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو جاتا ہے جبکہ گزشتہ برسوں میں ملک کو 36 فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہا۔

پانی ذخیرہ کرنے کا بندوبست نہ ہونے وجہ سے پاکستان سالانہ 29 ملین ایکٹر فٹ پانی سمندر گرتا ہے جبکہ دینا بھر میں اوسطاً یہ شرح 8.6 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

ارسا حکام کے مطابق پاکستان کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 30 دن کی ہے۔ دنیا بھر میں دستیاب پانی کا 40 فیصد ذخیرہ کیا جاتا ہے پاکستان میں دستیاب پانی کا محض 10 فیصد ذخیرہ کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر