پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا کہناتھا کہ آج رات ہی سپریم کورٹ جائیں گے، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ مسترد کردیا ہے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پرویز الٰہی، شاہ محمود، اسد قیصر، شفقت محمود، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور شریک ہوئے، پی ٹی آئی کے 186 ارکان اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

پی اے سی نے آٹو مینوفیکچرز کے لیے نئی آٹو پالیسی متعارف کروا دی

وزارت اعلیٰ کے لیے ق لیگ چوہدری پرویز کو سپورٹ کرے گی، شجاعت کا زرداری کو جواب

اجلاس میں تحریک انصاف اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ مسترد کردیا، تحریک انصاف اور ق لیگ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا کہناتھا کہ آج رات ہی سپریم کورٹ جائیں گے، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے، یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے، ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کر لیا گیا۔ ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا ہے ہمارے 186 ارکان متحد ہیں۔

دوسری حمزہ شہباز شریف آج صبح 8 بجے گورنر ہاوس میں وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے ، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان حمزہ شہباز شریف سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

متعلقہ تحاریر