دعا عامر نے دانیہ ملک کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی

ہمیں امید ہے کہ ایف آئی اے ایکشن لے گا اور اسے گرفتار کرے گا، ہم نے تمام ثبوت مہیا کردیے ہیں، دعا عامر

معروف اینکر پرسن اور سیاست دان  مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے مرحوم کی بیوہ دانیہ ملک اور اس کی والدہ کیخلاف آیف آئی اے میں ثبوتوں کے ساتھ شکایت جمع کرادی۔

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ  بشریٰ اقبال نےگزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ آج  دانیہ ملک اور اس کی والدہ کیخلاف درخواست جمع کرانے ایف آئی اے جارہےہیں، انہوں نے اس سلسلے میں دعا کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ان کی بیوہ پر برس پڑیں

ایف آئی اے مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کے سامنے بے بس

مرحوم عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی  دعا عامر کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کرنے کے بعد ضیااعوان ایڈووکیٹ اور اپنی اہلیہ کیساتھ میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں۔

اس موقع پر دعا عامر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو سزا ملے، ہم نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ دانیہ ملک کے خلاف کیس دائر کریں گے۔اب چونکہ وہ بیوی بن کر پوسٹ مارٹم کے کیس میں کودی ہے اسی لیے ہمیں فوری ایکشن لینا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ایف آئی اے ایکشن لے گا اور اسے گرفتار کرے گا، ہم نے تمام ثبوت مہیا کردیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ دانیہ کے خلاف تحقیقات کریں گے اور ایکشن لیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عدالت میں اپنے مرحوم شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر