مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام کا عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
شیخ عکرمہ سعید الصبری نے لکھا ہےکہ اللہ تعالیٰ آپ کے قدموں کو درست میں رکھے اور آپ پاکستان کو سازشوں سے محفوظ رکھیں۔
مسجد اقصی کے خطیب و امام جناب شیخ عکرمہ سعید الصبری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام کا خط شیئر کیا ہے جس تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سہیل وڑائچ اور انصار عباسی کی خبروں کو پی ٹی آئی اور آئی ایس پی آر نے رد کردیا
حمزہ شہباز پیر تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب کام کریں گے، سپریم کورٹ
رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نے جناب شیخ عکرمہ سعید الصبری کے خط کا عکس اردو ترجمے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
مسجد اقصی کے خطیب و امام جناب شیخ عکرمہ سعید الصبری کا عمران خان کو خط pic.twitter.com/R1tDebW386
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 23, 2022
شیخ عکرمہ سعید کے خط کے مطابق متن کے مطابق "محترم جناب عمران خان ( اللہ تعالی آپ کی حفاظت اور حمایت فرمائے) مسجد اقصی کے مبارک فضاؤں سے آپ کو پنجاب صوبہ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ھوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی حفاظت اور مدد فرمائے۔
خط کے متن میں مزید لکھا ہے کہ "آپ پاکستان کو سازشوں سے بچائیں ، اللہ تعالی آپ کے قدم درست سمت میں چلائے ، هم بيت المقدس میں ھیں ھمارے دل آپ کے ساتھ ھیں اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔”
ڈاکٹر شیخ عکرمہ سعید الصبرى خطیب و امام مسجد اقصیٰ نے اپنے خط میں قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا ہے جس کا مطلب ہے ( اے نبی ! آپ ان کو بتائیں آپ عمل کریں اللہ تعالی اس کے رسول اور مومنین آپ کے کار کردگی کو دیکھتے ھیں – القرآن )۔”