اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کردیا۔

پی ٹی آئی کےلیے ایک اور خوشخبری ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پراعتراضات ختم کردئیے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے حوالے سے اپنے چیمبر میں سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان اور پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات ، پنجاب میں حکومت چلانے پر اتفاق،ذرائع

سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، حمزہ شہباز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیئے جانے کے قانون میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے ، جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں اعتراض لگایا تھا کہ درخواست گزار متعلقہ فورم پر نہیں گئے اور براہ راست سپریم کورٹ آگئے۔

متعلقہ تحاریر