قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 3اگست تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اجلاس میں قومی اسمبلی کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 75 سالہ تقریبات 11 اگست سے 14 اگست تک منائی جائیں گی۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا رواں اجلاس بدھ 3 اگست 2022 تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی ، توجہ دلاو نوٹس اور عوامی اہمیت کے حامل موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
عرفان قادر کا چھٹی کے روزچیف جسٹس کے گھر جاکر ضمانت کروانے کا انکشاف
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم
اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے، دورانیے اور قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 75 سالہ تقریبات 11 اگست سے 14 اگست تک منائی جائیں گی۔
اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا، بلوچستان اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، مرتضیٰ جاوید عباسی، خالد حسین مگسی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سمیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔