پاک فضائیہ کے سینئر افسران کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی دکھانے والے افسران میں اعزازات تقسیم کیے۔

پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے سینئر افسران کو اعزازات عطا کئے گئے۔ 40 افسران کو ستارہ ملٹری ، 36 افسران کو تمغہ امتیاز اور 25 افسران کو تمغہ خدمت ملٹری سے نوازا گیا۔

 پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دینے والے افسران اور جونئیر کمیشنڈ افسران کو نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل کمیشن میں بڑا اپ سیٹ، چیف جسٹس کے نامزد کردہ تمام نام کثرت رائے سے مسترد

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے پر وکلاء تنظمیں تقسیم ہوگئیں

اعزازات دینے کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔

ائیر وائس مارشل عاصم راشد ملک, ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق اور پاک فضائیہ کے 40 دیگر افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) جبکہ 36 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

پاک فضائیہ کے 25 جونیئر کمیشنڈ افسران کو بھی تمغہ خدمت ملٹری ( درجہ اول) عطا کیا گیا۔

یہ اعزازات فرائض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں دئیے جاتے ہیں۔

تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام، افسران اور ائیرمین نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر