بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بلوچستان میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

کراچی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کی قدرتی آفات سے بچاؤ اور انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران پاک بحریہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی سول انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے سندھ میں سکھر بیراج سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

عمران خان کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد ، چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا پُرتپاک خیرمقدم

سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والی مقامی آبادی کو پناہ دینے کے لیے پاک بحریہ نے اتھل کے قریب بیلہ میں خیمہ بستی قائم کی ہے۔

ترجمان کے مطابق خیمہ بستی میں بے گھر افراد کو خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں مقامی لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک قابل ٹیم متاثرہ عوام کو علاج اور مفت ادویات فراہم کر رہی ہے۔

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ضلع لسبیلہ کے دور دراز دیہی علاقوں میں راشن کے تھیلے ، پکا ہوا کھانا اور امدادی سامان پہنچانے کا کام جاری ہے۔

پاک بحریہ، سول حکومت اور مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب زدہ لوگوں کو مسلسل امداد فراہم کر رہی ہے جبکہ شدید متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بلوچستان میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

متعلقہ تحاریر