محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور تیز بارش کا الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر میں 07 ملی میٹر، بگروٹ 02 ملی میٹر، استور، گلگت، اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ بدھ کے روز کشمیر ، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کی تباہ حال سڑکیں نوجوانوں کی کمر کی دشمن بن گئیں
طبی ماہرین نے فضائی آلودگی کو پاکستان کے لیے سب بڑا خطرہ قرار دے دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم ہوا دباؤ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔
مغربی لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
محکمہ موسمیات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر میں 07 ملی میٹر، بگروٹ 02 ملی میٹر، استور، گلگت، اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 06 ملی میٹر ، اٹک میں 04 ملی میٹر ، بہاولنگر میں 02 ملی میٹر میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں 02 ملی میٹر، دیرشو میں 02 ملی میٹر ، میرکھانی ، کالام 01 اور کراچی 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 43، نوکنڈی 42 اور دادو 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔