وفاق اور پنجاب میں گرفتاریوں کا مقابلہ شروع ہونے کو ہے

نیوز 360 کے ذرائع مطابق وفاقی حکومت نے اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمر علی خان، سیما ضیاء کی گرفتاریوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے پیش نظر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وفاق میں گرفتاریوں کے جواب میں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی جائیں گیں ، یعنی جیسی کرنی ویسی بھرنی کا نسخہ استعمال کیا جائے گا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد اتحادی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور ملک بھر میں مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، مریم نواز

میاں نواز شریف نے عمران خان کو ملک کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ، الیکشن کمیشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت عمران خان کارروائیاں کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمر علی خان، سیما ضیاء اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔

بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے تناظر میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

دوسری جانب نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو یہ میسج دے دیا ہے اگر وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کیں تو آپ نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردینی ہیں۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے پرویز الٰہی کو یہ بھی پیغام دیا گیا ہے کہ ایک گرفتاری کے بدلے ایک گرفتاری کرنی ہے۔ یعنی ٹؐٹ فار ٹَیٹ کے فارمولے پر عمل کرنا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے اور پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی کال پر آج الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کو پروگرام بنا رکھا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریڈزون اور الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی اگر ایسا ہوا تو کوئی گلہ نہ کرے۔

متعلقہ تحاریر