تعلیمی اداروں کی بندش سے سندھ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگیں؟

سندھ حکومت نے انفراسٹرکچر بہتر بنانے اورامدادی سرگرمیوں پر توجہ دینے کے بجائے تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کرکے تمام مسائل کا آسان حل تلاش کرلیا

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مون سون کی طوفانی اور تباہی کا باعث بننے والی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے گزشتہ رات گئے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے امکان کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، متعدد علاقے زیر آب آگئے

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹی فکیشن کے بعد تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں شیڈول امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تعلیمی مراکز کی بندش سے یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا اس اقدا مات سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی؟۔ کیا شہریوں کو سہولیات ملیں گی ۔

سندھ حکومت نے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور امدادی سرگرمیوں پر توجہ دینے کے بجائے تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کرکے تمام مسائل کا آسان حل تلاش کرلیا۔

صوبائی حکومت کی غفلت اورنااہلی کے باعث صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت کئی شہروں کو انفراسٹرکچر، سڑکوں اور پانی کے بہنے والے نالے کی خستہ حالی کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز منظرعام پرآچکی ہیں جن میں طلباء اور یومیہ اجرت پرکام کرنے والے شہریوں کی ابتر صورتحال کو دکھایا گیا ہے جنہیں مسلسل بارشوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومتی اور شہری انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی اورعوامی مسائل کے حل سے عدم دلچسپی کی وجہ سے بارشوں میں کئی شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پرگردش کرتی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ کراچی میں بارش کے بعد ایک اسکول وین کیچڑمیں پھنسی ہوئی ہے۔اس ویڈیو کو صحافی فیض اللہ خان نے ٹوئٹرپر شیئر کیا۔

 

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری نے مقامی انتظامیہ کے ٹریکٹر ڈرائیور سے پھنسی گاڑی کو رسی سے گھسیٹنے کا کہا تو ٹریکٹر ڈرائیور ان کی مدد کرنے کے بجائے فوراً گاڑی بھگا کر چلا گیا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے تعلیمی مراکز کے باقاعدہ تعلیمی سیشن میں بھی خلل پڑا تھا کیونکہ شہر کی خراب و خستہ حال سڑکوں   اور جگہ جگہ کھلے میں ہول بچوں کے لیے خطرناک حادثات کا باعث بن سکتے تھے۔

دوسری جانب کراچی سمیت پورے صوبے میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی شہروں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ کئی چھوٹے ڈیمزکونقصان پہنچا اور متعدد بنیادی ڈھانچوں کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔

متعلقہ تحاریر