سابق شوہر عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کو حوالے نہیں کررہا، لالین سکھیرا
پاکستانی مصنفہ اور صحافی لالین سکھیرا کہتی ہیں10روز سے اسلام آباد میں ہوں تاہم سابق شوہر مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیٹیاں میرے حوالے نہیں کررہا ہے

پاکستانی مصنفہ اور صحافی لالین سکھیرا کا کہنا ہے کہ میرا سابق شوہر ضرار مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزری کرتے ہوئے میری بیٹیوں کو میرے حوالے نہیں کررہا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاکستانی مصنفہ اور صحافی لالین سکھیرا نے بتایا کہ میرا سابق شوہر ضرار مسلسل عدالت فیصلے کی حکم عدولی کرتے ہوئے میری معصوم بچیوں کو میرے حوالے نہیں کررہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی مصنفہ لالین سکھیرا کی سابق شوہر کے قبضے سے بیٹیوں کی بازیابی کی اپیل
انہوں نےکہا کہ سابق شوہر ضرارکو اس ہفتے دوسری بار طلب کیا گیا ہے کہ وہ کل عدالت میں میری بیٹیوں کے حوالے کردیں تاہم وہ عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے۔
Zarar has been summoned for the 2nd time this week to hand over my daughters in court tomorrow.
He consistently ignores court orders.
Why? Because he can.
I have been in Islamabad for 10 days trying to see my little girls.#froebelschildabuse pic.twitter.com/PKDVNslAgp
— 𝓛- Laaleen لعلین (@laaleen) August 17, 2022
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کیوں ؟ ضرار ایسا کیوں وہ کرسکتا ہے۔؟ لالین نے کہا کہ میں گزشتہ 10 روز سے اسلام آباد میں اپنی چھوٹی بچیوں کو دیکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔
اس سے قبل لالین سکھیرا نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہم 6 سالوں سے پولیس اورعدالتوں کے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے۔
#FroebelsChildAbuse Zarar Khan is a sadist & restrains my 3 girls. We are traumatised by trips to courts & police for 6 yrs
Pls help this #domesticabusesurvivor keep her kids @CMShehbaz @Marriyum_A @RehamKhan1 @PresPMLNPunjab @jalalsherazi pic.twitter.com/cMhQdVFTJA— 𝓛- Laaleen لعلین (@laaleen) August 14, 2022
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری بیٹیاں ایک اذیت مسلسل کا شکار ہیں۔ سابق شوہر ضرارخان نے میری تین بیٹیوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اوران سے بدسلوکی کرتا رہتا ہے۔ میری مدد کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ شوہرمزید شادیاں کرنا چاہتا تھا تاہم میری اجازت نہ ملنے پراس نے مجھے گھر سے نکال دیا اور میری تین بیٹیوں کو زبردستی اپنے پاس روک لیا تھا۔
ان کا کہنا تھا سابق شوہر ضرار ایک نفسیاتی مریض شخص ہے جوکہ میری بیٹیوں سے بدسلوکی کرتا ہے۔ حکومت میری بچیوں کو بازیاب کروانے میں میری مدد کرے ۔
لالین سکھیرا نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سمیت اعلیٰ حکومتی اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ میری بچیوں کو میرے حوالے کیا جائے۔









