جمیل احمد نئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات، اسحاق ڈار جیت گئے، مفتاح کی شکست
گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے آصف زرداری، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے درمیان اختلافات رہے تاہم فیصلہ لندن سے صادر کیا گیا

گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا اعصاب شکن تنازعہ اختتام کو پہنچا اورمسلم نون لیگ لندن کے حمایت یافتہ جمیل احمد مرکزی بینک کے گورنر کی نشست پر براجمان ہوگئے ہیں۔ ایس بی پی کے گورنر کیلئےشہباز، شریف آصف زرداری اور مفتاح اسماعیل کی ایک نہ سنی گئی اور لندن سے فیصلہ صادر کردیا گیا ۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی پر اعصاب شکن تنازعہ ختم ہوگیا۔ نون لیگ لندن کے حمایت یافتہ جمیل احمد بازی لے گئے ۔ زرداری اور شہباز سمیت مفتاح اسماعیل کی ایک نہ چلی۔ مسلم لیگ نون کے فیصلوں میں لندن کے احکامات کا پلڑا بھاری رہا ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر سرتسلیم خم کرلیا
گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا اور موجودہ وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل پر مشتمل مشاورتی کمیٹی بنائی۔
پاکستان میں معیشت کے مقتدر حلقوں نے نیوز360 کو بتایا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے حوالے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے درمیان اختلافات رہے۔
گورنر ایس بی پی کیلئےوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے تائید کنندگان کو اسحاق ڈار نے پسند نہیں کیا جبکہ سابق وزیر خزانہ کے تائید کنندگان کے نام موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نہ بھائے۔
ملک کے اعلی ترین معاشی مقتدر حلقوں کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، عاصم معراج حسین اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور آئی ایم ایف میں خدمات دینے والے سعید احمد کی تائید کر رہے تھے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا۔جمیل احمد کو 5سال کے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیاہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48،ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے،ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا۔
یاد رہے کہ نیوز 360 مقتدر معاشی حلقوں سے پہلے ہی ایک ایک امیدوار کی تفصیلات دیتا رہا۔ معاشی فیصلوں میں مسلم لیگ نون پاکستان کو مسلم لیگ نون لندن کے سامنے ایک اور شکست ہوگئی ہے۔