ملعون سلمان رشدی سے متعلق میرے بیان کو حقیقت سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کی وضاحت
"دی گارڈین" کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے شاتم رسول ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے ، مگر یہ حملے کا جواز نہیں ہے۔"

برطانوی اخبار "دی گارڈین” کو ملعون سلمان رشدی سے متعلق دیئے گئے انٹرویو کو بنیاد بنا کر پاکستان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک کمپین چلائی جارہی ہے ، تاہم سابق وزیراعظم عمران خان نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "دی گارڈین” نے میری گفتگو کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔
"دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاتم رسول ملعون سلمان رشدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے ، مگر یہ حملے کا جواز نہیں ہے۔”
"دی گارڈین” کے مطابق عمران خان نے کہا کہ "یہ خطرناک اور افسوسناک ہے۔”
"دی گارڈین” کی اسٹوری چھپنے کے بعد پاکستان میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لوگوں نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا دیا کہ "گستاخوں کا یار عمران خان”۔
عمران خان کی وضاحت
"دی گارڈین” کی اسٹوری پر اپنی وضاحتی بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ "دی گارڈین نے میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی ، میں بھارت میں ملعون رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کردیا تھا ، میری عدم شرکت پر سلمان رشدی نے میرے خلاف تقریر کی تھی ، انٹرویو میں گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی و عدالتی طریقہ کار کی وضاحت کی تھی۔ انٹرویو میں سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں ملعون سلمان رشدی سے متعلق بات کی تھی۔”
دی گارڈین نے میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔ میں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا۔ انٹرویو میں، میں نے گستاخ رسولﷺ کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی۔ سانحہ سیالکوٹ کاحوالہ دیا، اسی تناظر میں رشدی کی بات کی عمران خان pic.twitter.com/APIHmcwchS
— Syeda Arooba komal (@SyedaAroobaKoml) August 19, 2022
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں شاتم رسول ملعون سلمان رشدی امریکی ریاست نیویارک میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ملعون کو تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اسکی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ کیا گیا تھا۔
ملعون سلمان رشدی کے اسٹیج پر آتے ہی چاقو بردار نوجوان نے اس پر حملہ کردیا اور پے در پے وار کردیے۔ پولیس نے نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ حملہ آور ہادی متر کو گرفتار کرلیا تھا۔