شہباز گل پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کی ریلی، اسلام آباد پولیس نے انتباہ جاری کردیا

پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں شہباز گل پر تشدد کے خلاف ریلی نکالی رہی ہے تاہم پولیس اور شہری انتظامیہ نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال  پیدا ہونے   قانونی کارروائی  کا عندیہ دے دیا

پاکستان تحریک انصاف آج شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالے گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آج شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف اسلام آباد میں ریلی نکالے گی تاہم اسلام پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل کا ریمانڈ: پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کریں۔ کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم شہباز شبیر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ وہاں سیکیورٹی کے مناسب  اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ اسپتال میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی  اجازت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کی ریلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انتباہ جاری کیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن سوشل میڈیا ایک بار پھر جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ "وہ شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے کل اسلام آباد میں ایک ریلی کی قیادت کریں گے اور ملک بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

عمران خان وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں شہباز گل سے ملنے کے لیے گئے تو انہیں اسپتال میں داخل نہیں ہونے دیا ۔انتظامیہ نے کہا تھا کہ عدالت احکامات کے بغیر ملاقات نہیں کروائی جا سکتی ہے ۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے   پی ٹی آئی چیئرمین عمران کان دعویٰ کیا ہے کہ "پولیس کی حراست میں  شہباز گل  کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

  سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری   نے  دوران حراست شہبا گل پر تشدد کے خلاف   احتجاجی ریلی نکالی  جائے گی ۔ انہوں نے زیر حراست پی ٹی آئی رہنما پر تشدد کی سخت مذمت بھی کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پرجسمانی و ذہنی کیساتھ ساتھ جنسی تشدد کیا گیا۔ تشدد کسی بھی جماعت، فرد، طبقے کیلئے ناقابل قبول ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی اس کی حمایت کرے۔

متعلقہ تحاریر