افغانستان سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان ، رانا ثناء کو لینے کے دینے پڑ گئے

اپنے وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمارے اس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو افغانستان سے متعلق اپنے بیان پر لینے کے دینے پڑ گئے، اپنے وضاحتی بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ "میرا جملہ تھا کہ جس طرح سے ریاست پاکستان پر عمران خان الزامات لگائے ہیں ، خاص طور پر جو ڈرون حملہ افغانستان پر ہوا ، ایسے الزامات تو کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔”

یہ بھی پڑھیے

جنسی زیادتی سے شہباز گل کی بدنامی کیسے ہوئی؟ غریدہ فاروقی سے سوال

2020 نواز شریف اور 2022 عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی، پاکستان کامیاب جمہوریت کی مثال

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح جو پریس کانفرنس کی اس میں لفظ "اور” سلپ ہوگیا یا کٹ گیا۔ بہرحال اس پر وضاحت دینا ضروری تھا۔

رانا ثناء اللہ کا اپنی بیان میں مزید کہنا ہے کہ "افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، ہمارا دوست ملک ہے ، ہمارے ان کے ساتھ بڑے دیرینہ تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ "عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر الزامات عائد کیے، ایسے الزامات کسی دشمن ملک افغانستان نے بھی نہیں لگائے تھے۔

متعلقہ تحاریر