غریدہ فاروقی، مشبر لقمان، اور وقار ستی کو ایک جیسے ٹوئٹ کرنے پر کڑی تنقید کاسامنا

ٹوئٹرصارفین نے تینوں صحافیوں کو واٹس اپ صحافی قراردیتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ صحافت نامنظور، کیا یہ صرف اتفاق ہے تینوں صحافی ایک جیسے الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ کررہے ہیں

تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان کی  ٹی وی پر براہ راست  تقاریر پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے پابندی عائد کی تو صحافی غریدہ فاروقی، مشبر لقمان اور وقارستی نے پیمرا کے اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے واٹس اپ گروپ پر موصول پیغام بنا کسی تبدیلی کے ایک ہی وقت میں ٹوئٹ کردیئے۔

پی ٹی آئی چیف سابق وزیراعظم عمرن خان کی  ٹی وی پر براہ راست  تقاریرپرپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی صحافی غریدہ فاروقی، مبشر لقمان اور وقارستی ایک ہی وقت میں ایک جیسے الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ کردیئے۔

یہ بھی پڑھیے

غریدہ فاروقی اور سلیم صافی نے اپنے ٹوئٹس سے عدلیہ کو رگڑ کر رکھ دیا

غریدہ فاروقی نے ٹوئٹرپیمرا کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئےلکھا کہ جب تین دفعہ کے وزیراعظم اورپاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا میڈیا بلیک آؤٹ کیا جاسکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں؟ ۔

ان کاکہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کب تک عمران خان کو بچاتی رہے گی اور ہیرو بناتی رہے گی؟۔ جو گفتگو پی ٹی آئی کے سربراہ  عمران خان کر رہے ہیں یہ آج تک کسی نے نہیں کی۔ کب تک برداشت ہو گی؟۔

مبشر لقمان اور وقار ستی نے بھی درج بالا الفاظ اپنے ٹوئٹر پیغامات میں  دہرائے جبکہ غریدہ فاروقی اور مبشر لقمان نے ایک ہی وقت میں ٹوئٹ کیا جبکہ وقار ستی نے ان دونوں سے صرف چند منٹ قبل یہی الفاظ دہرائے تھے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایک جیسے الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ کرنے پر تینوں صحافیوں پر کڑی تنقید کی ۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ  جب لفافہ ایک جیسا ہو تو الفاظ بھی ایک جیسے ہو جاتے ہیں۔

 سہیل احمد نامی ٹوئٹر صارف نے بھی غریدہ فارقی کے پیغام پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سب کو ایک ہی وٹس ایپ  پیغام موصول ہوا  ہے۔ مبشر لقمان  نے بھی یہی ٹویٹ کیا صرف 15 سیکنڈ کا فرق ہے۔

سلمان نامی صارف پر لطف پیرائے میں تینوں صحافیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اب میں آیا ہوں تو آپ سوچ رہے ہوں گے کہ مزاق اڑانے آیا ہے میں مزاق اڑانے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے۔ صبح سے طبیعت نارمل تھی ایسے لطیفے پڑھ کے دل خوش ہوگیا ۔

ایک ٹوئٹر صارفین نے وقار ستی کو پیغام پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں صحافیوں کو واٹس اپ صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ صحافت نامنظور،کیا یہ صرف اتفاق ہے کہ بلکل یہ ہی الفاظ اب تک غریدہ او مبشر لقمان بھی ٹویٹ کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر