شہباز گِل کا دوران حراست جسم کے نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگانے کا انکشاف

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت کے بعد جنسی زیادتی کے سوال پرشہبازگِل نے تصدیق کی کہ انکے جسم کے نازک مقامات پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے، انہوں نے کہا کہ  اینکر جمیل فاروقی کیلئے آواز اٹھائیں کسی کو ننگا مت ہونے دیں

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ میرے جسم کے نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بول ٹی وی کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کے لیے بھی آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما شہبازگِل کے مزید7روز کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد پولیس پر جھوٹے الزامات کا مقدمہ، یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی سے گرفتار

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل ملزم شہباز گِل کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا۔

عدالت میں سماعت کے بعد جیل روانگی سے قبل ایک صحافی کے جنسی زیادتی کے حوالے سے سوال پر شہباز گل نے  کہا کہ دوران حراست میرے  جسم کے نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے  لگا گئے ہیں ۔

عمران خان  کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے بول ٹی وی کے گرفتار اینکر پرسن جمیل فاروقی  کے لیے بھی آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ننگا مت ہونے دو ۔

 

شہبازگِل کے وکیل فیصل چوہدری نےکہا کہ میرے کلائنٹ کو دوران حراست برہنہ کرکےمارا گیا۔ 16دن ہوچکے ہیں تاہم پولیس نے شہبازگِل پر سوائے تشدد کے کچھ نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شہبازگل  کے ساتھ دوران حراست جنسی تشدد کا انکشاف کیا تھا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گِل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کانشانہ بنایاگیا۔

سابق وزیر اعظم نے  ٹوئٹر پیغا م دعویٰ کیا تھا کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے،  شہباز گل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔

متعلقہ تحاریر