رانا ثناء اللہ نے اینکر پرسنز اور تجزیہ نگاروں کو گھٹیا قرار دے دیا
وزیر داخلہ کا کہنا ہے ایسے ایسے اینالسٹ ہیں جن کے ماں باپ کا علم نہیں وہ دو دو گھنٹے بیٹھ کر تجزیے دیتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اینکر پرسنز اور تجزیہ نگاروں پر اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ سے حملہ کیا ہے ، اب دیکھنا ہے کہ آزادی صحافت کا راگ الاپنے والے صحافی اور اینکر پرسنز اپنے دفاع میں وزیر داخلہ کو کیا جواب دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور سیاسی تجزیہ محمد اکرم راعی نے "ہم نیوز چینل” کے پروگرام "نیوز لائن” کا کلپ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس میں رانا ثناء اللہ اینکر پرسنز اور تجزیہ نگاروں کے خلاف مغلظات ادا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈپٹی ایئر چیف کی کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن سرمنی میں شرکت
چین نے عمران خان پر سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچانے کا الزام مسترد کردیا
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ "اینکر سارے بہت پاک ہیں ۔ ایسے اینالسٹ ہیں جن کے ماں باپ کا نہیں پتا وہ ٹی وی پر بیٹھ کر دو دو گھنٹے گھٹیا گفتگو کرتے ہیں ، اور اپنے تجزیے پیش کرتے ہیں۔’
سارے اینکر اور تجزیہ کار بڑے پاک ہیں۔ جن کے ماں باپ کا پتا نہیں، وہ ٹی وی پہ بیٹھ کے دو دو گھنٹے گھٹیا گفتگو اور تجزیے کرتے ہیں،رانا ثناءاللہ @najamsethi @sanabucha @shazbkhanzdaGEO @GFarooqi @asmasherazi @HamidMirPak @SaleemKhanSafi
#RanaSanaUllah
#Anchors #Analysts pic.twitter.com/dn8UvvFRM1— راعی Muhammad Akram (@AkramRaee) August 24, 2022
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ "سیاست دان گندے ہیں ، اور آپ (اینکر پرسنز) لوگ ساری باتیں صحیح کرتے ہیں ، آپ (تجزیہ نگاروں) لوگوں کے بات کرنے کا ایک انداز ہوتا ہے۔”
ولاگر محمد احمد راعی نے اپنا ٹوئٹ ثناء بچہ ، نجم سیٹھی ، شاہزیب خانزادہ ، حامد میر ، عاصمہ شیرازی ، غریدہ فاروقی ، سلیم خان صافی ، رانا ثناء اللہ ، اینکرز اور اینالسٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔









