ملک سیلاب سے تباہ اور راجا پرویز اشرف کی کینیڈا میں نیاگرا فال پر موج مستیاں
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی کینیڈا میں نیاگرا فال میں مو ک مستی کی وڈیو پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی تنقید، اظہر صدیقی نےطنز کرتے ہوئے کہا کہ راجا پرویز اشرف بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے نمٹتے ہوئے
ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہےجبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجاپرویزاشرف کینیڈا میں نیا گرا فال (Niagara Falls) میں موج مستیوں میں مصروف ہیں۔
سپریم کورٹ کے وکیل محمد اظہر صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی کینیڈا میں نیاگرا فال میں تفریح کرتے وڈیو شیئر کی ۔
سپیکر قومی اسمبلی بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے نبٹھتے ہوے——
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) August 25, 2022
وکیل اظہر صدیقی نے اسپیکر قومی اسمبلی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ راجا پرویز اشرف بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے نمٹتے ہوئے ۔
اظہر صدیقی کے ٹوئٹ پر علی لودھی نامی صارف نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اور بنگلا دیشی وفد پروگرام میں شرکت کے فوراً بعد اپنے ممالک لوٹ گئے جبکہ ہمارے مفتے نیاگرا فال سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Losers ! Indian and Bangladeshi delegations already left while our muftay losers enjoying Niagara experience
— Ali A. Lodi (@AAKLodi) August 25, 2022
شجو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے صحافی غریدہ فاروقی ،طلعت حسین اور انصار عباسی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا گیا کہ کیا آپ لوگوں کو یہ عیاشیاں نظر نہیں آتی ہیں۔
@AnsarAAbbasi @TalatHussain12 @GFarooqi
کیا آپ لوگوں کو یہ عیاشیاں نظر نہیں آتی ملک کے حالات سیلاب کی تباہ کاریاں معیشت کا بیڑہ غرق بجلی کے بلوں سے عوام پریشان مہنگائی 42% ۔۔اگر اب بھی زبان بند رکھو گے تو کہلاو گے نا ٹوکرا صحافت لفافیت کی صحافت #زردصحافت
— Shajju (@vaillanteffort) August 25, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات سیلاب کی تباہ کاریاں ،معیشت کا بیڑہ غرق ،بجلی کے بلوں سے عوام پریشان اور مہنگائی 42 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔
تحریک انصاف کراچی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی راجا پرویز اشرف کی نیاگرا فال کی وڈیو شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 25 رکنی وفد کے ہمراہ سیلاب زدگان کا غم غلط کرتے ہوئے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 25 رکنی وفد کے ہمراہ کینیڈا میں سیلاب زدگان کا غم غلط کرتے ہوۓ!
کینیڈا میں اللے تللے کرنے کے لیے راجہ پرویز اشرف کے ساتھ لمبا چوڑا ٹبر 7 روزہ دورہ پر پہنچا ہوا ہے،عوام کے پیسوں پر عیاشیاں جاری۔#لاوارث_سندھ_نااہل_بلاول pic.twitter.com/41scbLkilZ— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) August 25, 2022
پی ٹی آئی کراچی کے اکاؤنٹ سے پیغام یں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ لمبا چوڑا ٹبر 7 روزہ دورہ پر پہنچا ہوا ہے۔عوام کے پیسوں پر عیاشیاں جاری ہیں۔