کیا پیمرا عمران خان کے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی ٹیلی تھون کے لائیو انعقاد کی اجازت دے گا؟
ملک بھر میں جاری سیلابی ریلوں سے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً سوا تین کروڑ لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ دو لاکھ سے زائد گھر صفحہ ہستی سےمٹ گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی چیریٹی ٹیلی تھون کا انعقاد کریں گے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پیمرا عمران خان کو لائیو ٹیلی تھون کرنے کی اجازت دےگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ "ہماری سینئر قیادت نے ایک ملاقات میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں پیر کی رات سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی ٹیلی تھون کروں گا۔”
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا روشن مینار بھی سیلاب کی نذر
الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب زدگان کی بے مثال خدمت سے دل جیت لیے
سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ "پی ٹی آئی کی ٹائیگرز فورس کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحرک کیا جائے گا۔”
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ ” صوبائی سطح پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نیچے فلڈ ریلیف فنڈز قائم کیا جائے گا، تاکہ ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز کی تقسیم کو شناخت کے تحت تقسیم کیا جاسکے۔”
Our senior ldrshp met & we decided I
wld do international telethon to raise funds for flood affectees on Monday night. Imran Tigers will be activated to volunteer for relief work. A comm under Sania Nishtar wiĺl be set up to identify & coordinate funds allocation based on needs.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 27, 2022
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ "میں ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک مخلوط حکومت کے خلاف جاری رہےگی۔”
انہوں نے کہا ہے کہ "میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک سیلاب سے متعلق امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔”
اس سے پیشتر پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ” چئیرمین تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ ، جلسوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے لوگوں کو موبلائز کرنےکےلیے استعمال کیا جائےگا۔”
چئیرمین تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ
جلسوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے لوگوں کو موبلائز کرنےکےلیے استعمال کیا جائےگا
صوبائی سطح پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کےنیچے فلڈ ریلیف فنڈز قائم ہوں گے
فنڈز تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین پر خرچ کیےجائیں گے
کل اس حوالےسے ٹیلی تھون کا بھی انعقاد ہو گا
— PTI (@PTIofficial) August 27, 2022
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "صوبائی سطح پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نیچے فلڈ ریلیف فنڈز قائم ہوں گے ، فنڈز تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین پر خرچ کیے جائیں گے ، کل اس حوالے سے ٹیلی تھون کا بھی انعقاد ہو گا۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہم عمران خان کا سابقہ ٹریک ریکارڈ دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی تھون کی ایک گھنٹے کی نشریات میں کروڑوں روپے جمع کرنے کا ملکہ حاصل ہے۔
تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنا ایک قومی فریضہ ہے اس لیے وفاقی حکومت اور پیمرا کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو لائیو ٹیلی تھون کرنے کی اجازت دے دیں تاکہ سیلاب میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فراہم کیا جاسکے۔









