کیا حکمران اتحاد پی ڈی ایم، عمران خان کی طرح امدادی ٹیلی تھون منعقد کریں گے ؟

عمران خان آج سیلاب زدگان کیلئے بین الاقوامی ٹیلی تھوں کرنے جارہے ہیں، پی ٹی آئی نے امدادی ٹیلی تھون کی قومی نشریاتی اداروں پر براہ راست کوریج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا تاہم سوال اٹھائیں جارہے ہیں کیا حکمران اتحاد پی ڈی ایم  بھی ایسی کاوش کا اہتمام کرے گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فنڈ ریزنگ کے اعلان کے بعد سوالات اٹھائیں جارہے ہیں کیا حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما سیلاب زدگان کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی تھون کا انعقاد کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے متفقہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کا سول اور ملٹری اجلاس طلب کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی کیونکہ مبینہ طور پر اسے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریںگے۔ اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگاجس میں عمران خان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب عمران خان آج اکیلے ہی ایک بین الاقوامی ٹیلی تھون منعقد کرنے جارہے ہیں جس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپنی عوامی رسائی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اگرچہ کئی دوست اوراتحادی ممالک نے سیلاب زدہ پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کیا اورروانہ کیا تاہم موجودہ حکمرانوں نے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے عالمی برادری اور سمندر پار پاکستانیوں  کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

سوال یہ اٹھے کہ کیا موجودہ حکمران ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ عوام ان کے کرپشن کیسز کی وجہ سے عمران خان اور دیگر سماجی بہبود کی تنظیموں کی طرح انہیں اپنے عطیات کے لیے قابل اعتماد نہیں سمجھیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے آج منعقد ہونے والی عمران خان کی بین الاقوامی ٹیلی تھون کی براہ راست نشریات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جارہا ہے۔

سیاسی جماعت اجازت حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔ آج کی ٹیلی تھون میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر