اسلام آباد پولیس کی کراچی میں نجی چینل کے ملازمین کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں

نیوز360 کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نجی نیوز چینل جن 6 افراد کی گرفتاری کیلئے کراچی میں کارروائی کی ان سے 2 افراد ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ باقی  نامعلوم مقامات پرمنتقل ہوگئے ہیں

اسلام آباد پولیس نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے 6 ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی۔ نیوز360 کے ذرائع کے مطابق  کیپیٹل پولیس نے ساؤتھ زون سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے لیکن ناکام ثابت ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ہفتے کے روزکراچی میں ایک نجی نیوزچینل کےعملے کے چھ ارکان کو گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پولیس نے جن گھروں میں چھاپے مارے وہ کچھ عرصے سے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اے آر وائی نیوز کی بحالی، حکومت نے سخت شرائط لگا دیں، ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے جن افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ان سے کچھ افراد نے اپنی رہائش گاہیں تبدیل کرلی تھی۔ ناکام کارروائی کے بعد پولیس واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی ۔

نیوز360 کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نجی نیوز چینل جن 6 افراد کی گرفتاری کے لیے کراچی میں کارروائی کی ان سے 2 افراد ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ باقی  نامعلوم مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

ذرائع  نے بتایا کہ نیوزچینل کے عملے کے خلاف کراچی کے میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کو اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں درج مقدمے کے ساتھ جوڑنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سے درخواست کی جارہی ہے کہ میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسارکے حوالے کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ کراچی میں نیوز چینل کے 6 عملے کے ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

متعلقہ تحاریر