وزیر قبائل کی 2 خواتین نے سیلاب زدگان کی خدمت کرکے مثال قائم کردی

وزیرستان کے وزیر قبائل کی دو خواتین زرتاج گل وزیر اور قرۃ العین وزیر نے سیلاب کے دوران مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرکے مثال قائم کی جس سے نہ صرف خواتین کے حوصلے بلند ہوئے بلکہ حکومت اور دیگر سیاستدانوں کو انسانی خدمت کرنے کا طریقہ بھی سیکھنے کا موقع بھی ملا

وزیرقبائل کی 2 خواتین نے سیلاب زدگان کی خدمت کرکے مثال قائم کردی۔ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر اوراے ڈی سی نوشہرہ قرۃ العین وزیر نے خواتین کے لیے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے ایک مثال قائم کی ہے ۔

وزیرستان کے وزیرقبیلے کی دو خواتین زرتاج گل اور قرۃ العین نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے خواتین کیلئے ایک مثال قائم کی ہے جس سے دوسری بہت سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوئی جبکہ دوسرے سیاستدانوں اورسرکاری ملازمین کوسیکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پاکستان سمیت تمام صوبوں میں طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بعد ملک کے کئی حصے تباہی کا سامنا کررہے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

خواتین سیاستدان بھی ان میں شامل ہیں جو بچاؤاورامدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل وزیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نوشہرہ قرۃ العین وزیر کو مختلف مواقع پر سیلاب متاثرین کے درمیان دیکھا گیا۔

زرتاج گل وزیر اور اے ڈی سی نوشہرہ قرۃ العین وزیرسیلاب متاثرین  کی مدد میں مصروف عمل ہیں جبکہ ان کے برعکس کئی دوسرے لوگ جو بلند و بانگ دعوے کرنے کے باوجود متاثرین میں نظر نہیں آئے۔

یہاں کچھ پوسٹس ہیں جن میں سیلاب زدگان میں دونوں خواتین کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر