ڈسٹرکٹ کورٹ سے رہنما پی ٹی ائی شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی درخواست ضمانت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مسترد کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان توہین عدالت کیس، تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع

اسلام آباد میں میاں بیوی نے7سالہ گھریلوملازمہ کو آگ لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا

گزشتہ روز شہباز گِل کے وکیل برہان معظم نے مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا تھا۔ دلائل میں ان کا کہنا تھاکہ ان کے موکل شہباز گِل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا بھی نہیں ، مقدمہ ٹرانسکرپٹ کی مختلف جگہوں سے پوائنٹس اٹھا کر درج کیا گیا۔

شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ "اس سارے بیان کے حوالے سے غلطی فہمی پیدا ہوئی ہے، شہباز گِل اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے اور معافی مانگنے کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن یہ حق کیسے ملا کہ مختلف پوائنٹ اٹھا کر بغاوت کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کردیا جائے۔”

وکیل صفائی کا کہنا تھاکہ مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں 8 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا جس میں فورسز کے افسران و اہلکاروں کو تقسیم کرنے کا بیان دینے کا الزام لگایا گیا اور مقدمے کے بعد مزید 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

شہباز گِل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق نجی نیوز چینل پر نشر ہونے والی ویڈیو بھی گزشتہ روز عدالت میں چلائی گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ تحاریر