پی ٹی آئی حکومت میں 59 ڈیمز کی تعمیر کا آغاز کیا گیا، سینیٹ اجلاس میں انکشاف

پی ٹی آئی حکومت کے دوران 59 ڈیموں پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا جن میں سے 26 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے دوران 59 ڈیمز پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا جس میں 4 کی فزیبلیٹی رپورٹ مکمل تیار ہے جبکہ سینیٹ رپورٹ کے مطابق 26 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

اس بات کا انکشاف سینیٹ کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا۔

وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد نے وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شروع کیے گئے نئے ڈیمز کی تعمیرات سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر آمنہ نے این ڈی ایم اے کی سنجیدگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع

سید خورشید احمد شاہ نے سینیٹ کو بتایا کہ وفاقی حکومت وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملک میں مختلف چھوٹے، درمیانے، بڑے اور زیرالتوا ایکشن اور ریچارج ڈیم منصوبوں کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

Construction of Dams under PTI Govt

انہوں نے بتایا کہ "ان منصوبوں کا مقصد آبپاشی ، زراعت اور پینے کے مقاصد کے لیے پانی فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبے واپڈا اور چاروں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے بلوچستان میں شروع کیے جارہے ہیں۔

سید خورشید شاہ نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ "پی ٹی آئی دور حکومت میں 59 ڈیمز پر تعمیرات کا آغاز کیا گیا تھا جن میں 04 کی فزیبلیٹی اسٹڈیز مکمل کی جاچکی ہے، جبکہ 26 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔”

وفاقی وزیر آبی وسائل نے بتایا کہ "ان 26 ڈیمز سے 63 ہزار 685 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا جبکہ ان میں پانی جمع کرنے کی گنجائس 87 ہزار 482 ایکڑ فٹ ہے۔

سید خورشید شاہ نے بتایا کہ "ملک کے مختلف حصوں میں اس وقت 33 ڈیمز پر تیزی سے کام چل رہا ہے ، اور ڈیمز کی تعمیر مختلف مراحلے سے گزر رہی ہے، ڈیمز کی تعمیر سے 2 لاکھ 97 ہزار 408 ایکڑ فٹ اراضی سیراب کی جاسکے گی ، جبکہ ڈیمز کی تعمیر سے 78 لاکھ 23 ہزار 179 ایکڑ فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش ہوگی۔

متعلقہ تحاریر