پاکستان بھر میں زونگ کے نیٹ ورک کی سروس بند
کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نیٹ ورکنگ بند ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
کراچی سمیت پاکستان بھر میں زونگ نیٹ ورک کی سروس معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چائینہ کی معروف سیلولر نیٹ ورک زونگ کی سروس معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو رابطے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نیٹ ورکنگ بند ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
پاکستان بھر میں زونگ نیٹ ورک کی سروس مقامی وقت کے مطابق 13 بج کر 43 منٹ پر بند ہوئی۔
صارفین کی شکایات کے بعد سے زونگ نیٹ ورک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ نیٹ ورکنگ میں خرابی کی وجہ کمرشل پاور کی بندش ہے۔
زونگ سروس کی معطلی پر میڈیا پرسنز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سم کے سگنلز ڈاؤن (نیچے) ہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے وہی مسئلہ ٹویٹ کیا ہے جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔
What is the reason for network shutdown? @Zongers 🧐
— Syeda Wadia (@PakCustodian) September 1, 2022
No zong signals in karachi?
— 🇵🇰 Usama. | اُسامہ۔ 🇵🇸 (@YessUsamaa) September 1, 2022
Is there a service outage? @Zongers
— Anees Hanif (@anees_avis) September 1, 2022
@Zongers why network is not working in Sukkur??
— Kashif Hussain Qadri🇵🇰 (@ikashifhussain2) September 1, 2022
Why there is no network in FB area Karachi? @Zongers please solve this asap.
— Faheem Vallyani (@FVallyani) September 1, 2022
No service in karachi @Zongers 🥺
— Zeeshan Azhar (@iamzeeshi7) September 1, 2022









