سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کے جوانوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ کی عارضی مرمت کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

اسلام آباد: پاک بحریہ کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ لوگوں کو میڈیکل کی سہولتیں بھی باہم پہنچائی جارہی ہیں۔

پاک بحریہ کے جوان سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سانگھڑ، تحصیل مہر، سلطان کوٹ، شاہ بندر، کوڈاریو، دولت پور، چوھڑجمالی، سجاول اور ٹھٹھہ میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی حکومت میں 59 ڈیمز کی تعمیر کا آغاز کیا گیا، سینیٹ اجلاس میں انکشاف

ماہر موسمیاتی تبدیلی نے این ڈی ایم اے کی سنجیدگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاک بحریہ نے سندھ کے ساتھ ساتھ امدادی کاروائیوں کا دائرہ کار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب زدہ علاقوں تک بھی بڑھا دیا ہے۔

پاک بحریہ کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین میں راشن بیگز، تیار کھانا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں۔

پاک بحریہ کی طرف سے راجن پور، جامشورو، سانگھٹر اور ڈی آئی خان میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مختلف علاقوں میں موبائل میڈیکل ٹیمز بھی کام کر رہی ہیں۔

پاک بحریہ کے جوانوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ کی عارضی مرمت کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر