لیگی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹر ڈی پی کڑی تنقید کا نشانہ بن گئی

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ملک ایک سیلاب کی آفت کا شکار ہے جبکہ ملکی سیاسی رہنماؤں کو فوٹو سیشنز سے ہی فرصت نہیں مل رہی ہے ، مریم نواز نے ملک پر آئی آفت کو ڈی پی بدلنے کا موقع سمجھ لیا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کی نائب صدرمریم نواز نے سیلاب زدہ علاقے کے دوران متاثرین بچوں کے ساتھ تصاویر بنائیں اوران تصاویر میں سے ایک  تصویرانہوں نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر بطور ڈسپلے پکچر (ڈی پی) لگائی تو صارفین کو ان کی یہ حرکت بلکل پسند نہ آئی اور انہوں نے نائب لیگی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی صارف نے مریم نواز کی پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پرشدید تنقید کی۔ نادیہ نامی صارف نے کہا کہ ملک ایک آفت کا شکار ہے جبکہ مریم نوازنے اس کوٹوئٹر پر ڈی پی بدلنے کا موقع سمجھ لیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کیا لوگ ہیں ہیں ہم۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ کی مریم نواز کے بعد پی پی کے یوسف رضا گیلانی بھی گرگئے

اسکارلیٹ سیفائر(سمن) نامی ٹوئٹرہینڈل سے تنقیدی پیغام میں کہا گیا کہ یہ لوگ؟، میں انہیں انسان نہیں کہوں گی۔ انسان اورانسانیت کا مطلب ہمدردی اور احساس ہے جبکہ حمیرا نامی ایک صارفہ نے انہیں ڈرامہ کوئین قرار دے دیا۔

ریاض نیاز ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کیا اورکہا کہ محترمہ ثابت کیا کرنا چاہتی ہیں؟ یہ اسکرپٹ جھوٹے ڈرامے بہت پرانے ہوچکے ہیں، اب لوگ اس مصنوعی پن سے نفرت کرتے ہیں لیکن تمہارے ذہن سوچ میں میڈیا پھنس چکا ہے اور میڈیا خرید رہی ہو۔

اروہی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام میں مریم نواز کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے  کہا گیا کہ ان کے فوٹو سیشنز دیکھ کر لگتا ہے کہ حبیب جالب نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ ۔

ہوئے ہیں جھونپڑے ہی نذرِ طوفاں

 مگر قائم ہیں اب تک قصر و ایواں

خدایا کوئی آندھی اس طرف بھی

اُلٹ دے ان کلہداروں کی صف بھی

متعلقہ تحاریر