تبلیغی جماعت کے اکابرین کے لیے دین کی ترویج اور خدمت انسانیت کا نایاب موقع

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویسے تو پاکستان میں بہت سی دینی جماعتیں ہیں جو اپنے طور پر اشاعت دین کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کررہی ہیں مگر تبلیغ دین کے حوالے سے "تبلیغی جماعت" اپنا ایک خاص مقام اور مرتبہ رکھتی ہے۔

تبلیغی جماعت علمائے دیوبند برصغیر پاک و ہند کی سب سے بڑی غیرسیاسی جماعت ہے جس کا مقصد عام لوگوں کی زندگیوں کو دین کی روشنی سے منور کرنا اور انسانیت کی خدمت کے لیے لوگوں کو تیار کرنا ہے ، اس وقت سیلاب نے پاکستان کے ایک بڑے حصے کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا، ایسے میں تبلیغ دین کے ساتھ خدمت انسانیت کا بھی موقع اللہ نے انہیں فراہم کردیا ہے۔

سیلاب نے اس وقت پاکستان کے طول و عرض شدید متاثر کررکھا ہے ، لوگوں کے مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں ، لوگ کھلے آسمان کے نیچے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہیں ، نہ ان کے سرپر کوئی چھت ہے اور کھانے پینے کا سامان دستیاب ہے جبکہ مسلسل پانی میں گھرے رہنے کی وجہ سے وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: حکومت فلڈ کمیشن کا اعلان کرکے سو گئی

تونسہ میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے جسم پر کیڑے پڑگئے

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق "تبلیغی جماعت کے مرکز کے پاس لاکھوں خیمے ہیں اور خیمے اب پاکستان میں اتنی بڑی تعداد میں دستیاب نہیں ہورہے ہیں۔ کیونکہ ضرورت ہر جگہ ہے اور یہاں بنانے والے کم ہیں۔”

Tablighi Jamaat and flood victims

پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ "تبلیغی جماعت کے پاس لاکھوں لوگوں کے لیے خیمے ، عارضی ٹوائلٹ اور تربیت یافتہ افراد موجود ہیں۔’

پوسٹ میں لکھا ہے کہ "اس خدمت کے ذریعے دین کا پیغام پھیلانے کا بھی بہت اچھا موقع ہے ، اکابرین تبلیغی جماعت آگے بڑھیں۔

وائرل ہونے والے پوسٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ "جہاں سب دینی جماعتیں میدانِ عمل میں ہیں تو تبلیغی جماعت کے اکابرین بھی بڑھیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین ثمہ آمین۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویسے تو پاکستان میں بہت سی دینی جماعتیں ہیں جو اپنے طور پر اشاعت دین کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کررہی ہیں مگر تبلیغ دین کے حوالے سے "تبلیغی جماعت” اپنا ایک خاص مقام اور مرتبہ رکھتی ہے، برصغیر پاک و ہند میں سب سے پہلے تبلیغ دین کا کام علمائے دیوبند ہند نے ہی شروع کیا تھا۔ اس وقت پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہے ایسے میں تبلیغی جماعت کے اکابرین کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں اور تبلیغی دین کے ساتھ خدمت انسانیت میں بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

تبلیغی دین کا مقصد انسانوں کا تعلق اللہ اور انسانیت سے جوڑنا ہے ، وہ عام لوگ جنہیں دین کی اصل کا علم نہیں انہیں تبلیغ کے ذریعے اس قابل بنانا کہ اللہ کے احکامات کی روشنی میں انسانیت کی رہنمائی اور خدمت کیسے کرنی ہے۔ اور یہ بہترین وقت ہے کہ تبلیغی جماعت اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کے لیے ذاتی طور پر آگے آئیں تاکہ تبلیغ کے ساتھ خدمت انسانیت کا شرف حاصل ہو سکے۔

متعلقہ تحاریر