چیئرمین واپڈا نے خورشید شاہ کو داسو اور مہمند ڈیم پر سیلاب کے اثرات پر بریفنگ دی

وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نےواٹر اینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا ) ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہیں زیرتعمیرمنصوبوں پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے زیر تعمیر منصوبوں پر ہونے والی ممکنہ تاخیر سے بچنے کیلئے واپڈا کے پلان پر اطمینان کا اظہار  کیا

وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے واٹراینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ہاؤس کا دورہ کیا۔ حکام نے وفاقی وزیرکو واپڈا کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے واٹر اینڈ پاورڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا ) ہاؤس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کے بعد واپڈا کے زیرتعمیر منصوبوں پر صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ واپڈا حکام وفاقی وزیر کو  زیرتعمیر منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبے نہایت اہم ہیں۔ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ملک میں آبی وسائل کے فروغ کیلئے آگے بڑھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اِن منصوبوں کی تعمیر سے زراعت کیلئے پانی ذخیرہ ہوگا جبکہ سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی اورکم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہو گی۔

 وفاقی وزیرنے حالیہ سیلاب کی وجہ سے زیر تعمیر منصوبوں پر ہونے والی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لئے واپڈا کے پلان پر اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے وزارتِ آبی وسائل کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی

اس سے قبل چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں پانی کی ابتر صورتحال کے بارے میں  بتایا۔  اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ہمارے پاس ڈیمز کی تعمیر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سیلاب قیامت صغریٰ کا منظر پیش کرنے لگا

چیئرمین واپڈا نے نے وفاقی وزیر کو داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور مہمند ڈیم کی سائٹس پر حالیہ سیلاب کے اثرات سے بھی آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ایک مؤثرحکمت عملی کے ذریعے دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد از جلد بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ واپڈااِس وقت پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں 10 منصوبے تعمیر کررہا ہے۔ اِن منصوبوں کی تکمیل سے 11 اعشاریہ7 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور11ہزار 268 میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی حاصل ہوگی۔

متعلقہ تحاریر