سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، شہباز شریف

سندھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستانی ایک بہادر قوم ہے ہم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سکھر: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں بارش و سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ، کہتے ہیں سیلاب متاثرین کی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو قمبر شہداد کوٹ ضلع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بدترین سیلاب کا شکار اور نوازشریف کی دنیا کے مہنگے ترین اسٹور میں شاپنگ

پاکستان میں تباہ کن  سیلاب 64 لاکھ زندگیوں کے المیے کو جنم دے سکتا ہے، اقوام متحدہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قمبر شہداد کوٹ میں سیلاب متاثرین میں چیک بھی تقسیم کیے۔

بعد ازاں انہوں نے سکھر حیدرآباد ہائی وے کے اطراف میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا بھی فضائی معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں ، سیلاب سے ہونے والی تباہی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے ، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا عالمی دنیا کو ایک ہوکر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ دنیا کا کوئی بھی ملک تن و تنہا اس عفریت کا مقابلہ نہیں کرسکتا یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہادر لوگوں کا وطن ہے ہم ہمت نہی ہاریں گے اور اس آفت سے مل کر نکل کر دکھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانیو کو متحد ہوکر اس وقت یی پیغام دینا ہے کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر