پرنس رحیم آغا خان کا سیلاب زدگان کیلیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغاخان کا ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم کی عالمی برادری میں سیلاب کی صورتحال پر آگاہی پیدا کرنے کی درخواست

وزیراعظم شہباز شریف سےاسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے فرزند پرنس رحیم آغاخان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا ہے۔

پرنس رحیم نے پرنس کریم کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام وزیراعظم تک پہنچایا اور  پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق عمران خان کے بیان پر پاک فوج کا شدید ردعمل

چیئرمین واپڈا نے خورشید شاہ کو داسو اور مہمند ڈیم پر سیلاب کے اثرات پر بریفنگ دی

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 10 ملین ڈالر کی امداد کے لیے عزت مآب آغا خان کا تہہ دل سے مقروض ہوں۔ آج پرنس رحیم آغا خان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں، میں نے عزت مآب سے درخواست کی کہ وہ بین الاقوامی برادری میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی مددکو سراہا۔ پرنس رحیم آغا خان نے بتایا کہ آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور  بحالی کےکاموں میں حصہ لینےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آغا خان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور یورپی یونین میں پاکستان میں سیلاب سےہوئی صورت حال سےآگاہی دینےکی درخواست دی۔

متعلقہ تحاریر