فوج میں اہم تقرریاں و تبادلے، میجر جنرل اظہر وقاص ڈی جی رینجرز سندھ تعینات
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔

وفاقی حکومت نے فوج اہم تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل اظہر وقاص کو ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر اہم تعیناتیاں کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق میجر جنرل اظہر وقاص کو ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت سندھ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حکومتی اشتہارات دینے کا اعلان
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اعلیٰ تعلیم کیلئے بجٹ کا ایک فیصد مختص کرنے کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے میجر جنرل محمد قدافی کو ڈی جی رینجرز پنجاب تعینات کر دیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق میجر جنرل عامر اجمل کو آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ تعینات کیا گیا ہے اور میجر جنرل نور ولی خان کو آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
نئی تعیناتیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔