فواد چوہدری کی عمران خان  اور رابن رافیل کے درمیان ملاقات کی تردید

سابق وفاقی وزیر فواد چودری نے جیونیوز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رابن رافیل سے ملاقات 3سال قبل ہوئی تھی تاہم نون لیگ کے ترجمان ٹی وی چینل کو خبر دینے کا خیال اب آیا ہے، پی ٹی آئی چیف عمران خان اور امریکن سی آئی اے کی لابسٹ رابن رافیل کی ملاقات سے قبل انکے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ٹیلی فونک رابطے کے دعوے بھی کیے گئے تھے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چودری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سابق امریکی سفارت کار رابن فیل سے ملاقات کی تردید کردی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام فواد چوہدری نے ٹی وی چینل جیونیوزکی ایک خبر کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کے ترجمان ٹی وی چینل کو خبر دینے کا خیال 3 سال بعد آیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ملکہ برطانیہ کی موت پر پاکستان میں قومی سوگ کیوں؟

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور رابن رافیل کی ملاقات3 سال قبل ہوئی تھی تاہم مسلم لیگ نون کے ترجمان ٹی وی چینل کو اب اس ملاقات کا خیال آیا۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے خبر بریک کی تھی کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کی سابق سفارتکاراور سی آئی اے تجزیہ کار رابن رافیل سے ملاقات کی ہے ۔

ٹی وی چینل نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی چیف اور امریکن سی آئی اے کی لابسٹ رابن رافیل کے درمیان ملاقات  بنی گالہ میں ہو ئی جس میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں تحریک انصاف کے سربراہ کی پاکستان کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈبلوم سے رابطے کی خبریں گردش کررہی تھی ۔

نجی نیوزچینلز نے اپنی خبروں میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں تعینات نئے امریکی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ بلوم کے درمیان رابطہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماؤں اسد عمر اور شیریں مزاری نے اس وقت بھی امریکی سفیر سے عمران خا ن کے ٹیلی فونک رابطے کی تردید  کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر