صحافی عامرمتین کا شریف برادران کا بہنوں اور بھابیوں پر بدترین تشدد کا انکشاف
معروف صحافی عامرمتین نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں نوازشریف اور شہبازشریف کا اپنے رشتے داروں کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک کا بھانڈا پھوڑ دیا، صحافی نے انکشاف کیا کہ جائیداد کیلئے شریف برادران نے اپنی بہنوں اور انکے شوہروں کو ان کے گھروں سے بیدخل کرکے ان پر شدید تشدد کروایا مگر اب انہیں پیسے دیکر ان کے منہ بند کروائیں گئے ہیں
معروف صحافی عامر متین نے شریف برادران کا اپنے رشتے داروں کے ساتھ روا رکھے گئے غیرانسانی سلوک کا کچا چٹھا کھول دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران انتہائی سفاک لوگ ہیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں معروف صحافی عامر متین نے شریف برادران کا اپنے رشتے داروں کے ساتھ روا رکھے گئے غیرانسانی سلوک کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے خاندان کی عورتوں کو بھی نہیں بخشا۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز ماڈل نہیں سیاسی قائد ہیں، عامر متین کی حنا پرویز پر تنقید
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے درمیان جائیداد کے حوالے سے تنازعات ہوئے تو شریف برادارن نے رات کے اندھیر ے میں اپنی بہنوں اور ان کے شوہروں اور کزنز کو اٹھا لیا گیا تھا ۔
Aamir Mateen talking about MianSharif and his sons Nawaz and Shehbaz and how they treated women of their own extended family. Every honest journalist knows this. Only situational moralists like HamidMir Sethi Sohail Warriach and Shami have amnesia. pic.twitter.com/gyLWL6NM2Z
— Faisal Sherjan (@fsherjan) September 10, 2022
عامر متین نے کہا کہ شرافت و شرم و حیا کے پیکر بننے والے شریف برادران نے خاندانی جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے اپنی بہنوں سمیت 40 رشتے داروں کو اٹھا لیا گیا تھا جبکہ ان پر شدید تشدد کیا گیا ۔
اس وقت کے نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنی بہنوں اور بھابھیوں اور دیگر کزنوں کو بدترین حالات میں انہیں گھروں سے بیدخل کیا اور وہ برے حالت میں اخبارات کے دفاتر پہنچیں تھیں۔
شریف برادارن کے حکم پر پولیس والوں نے خاندان کی عورتوں اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عدالتوں میں پیشی کے مواقع پران پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا ۔
عامرمتین نے مزید کہا کہ جب شریفوں کے حکم پران کے خاندان کی عورتوں اور مردوں پر تشدد کیا گیا تو اس وقت وہ سب دی نیشن اخبار کے دفتر پہنچیں اس وقت میں خود وہاں موجود تھے ۔