سندھ جیسے سیلاب کا امریکا اور یورپ بھی مقابلہ نہیں کرسکتے تھے، اعجاز جکھرانی

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجازجکھرانی نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے مقابلےکیلئے ایک ماہ تو کیا 6 ماہ بھی کم تھے مگر پھر بھی ایسے سیلاب پر قابوپانا مشکل ہوتا، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور عالمی ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کریں

پیپلزپارٹی رہنما اعجازاحمد جکھرانی کا کہنا ہے کہ سندھ میں جتنی طوفانی بارشیں ہوئی اور سیلاب آیا اس کامقابلہ کرنے کیلئے ایک ماہ تو کیا6 مہینے بھی تیاری کرتے تو اس پر قابو نہیں پاسکتے تھے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے جیل خانہ جات اعجازجکھرانی نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ  سندھ میں آنے والے حالیہ سیلاب کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ماہ بھی کم تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم اے سندھ نے سیلاب سے تباہی کے اعداد و شمار جاری کردیئے

ان کا کہنا تھا کہ جتنی تباہی سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں آئی  ہے اگراتنی بارشیں اور سیلاب امریکا یا یورپ میں بھی آتا تو وہ بھی اس کا مقابلہ نہ کرپاتے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے وسائل کے مطابق امدادی کاموں میں مصروف ہے تاہم یہ تمام تر کوششیں ناکافی ہیں، اقوام عالم کو اپنا کردار اپنا کرنے پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور بین الاقوامی امداد کنندگان کو آگے آکر سیلاب متاثرین کیلئے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اور ہم پرامید ہیں کہ وہ سب تعاون کریںگے ۔

اعجازجکھرنی کا کہنا تھاکہ جیسا سیلا ب سندھ میں آیا ہے اگراسکا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرتے تو ایک ماہ تو کیا 6 مہینے میں بھی نہیں کرسکتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 23 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔ زمینوں پر پانی کھڑا ہے  ۔ زمینوں سے پانی نہ نکلے تو اندیشہ ہے آئندہ  فصلیں تیار نہیں  ہونگی جس سے قحط کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت سندھ بیماریوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اورلوگوں کو بچانے کے لیے وہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ دعا ہے کہ پانی فوری طور پر نکل جائے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی کو دھکے لگاکر پشتے تک لانا پڑا

پی پی رہنما اعجازاحمد جکھرانی نے تحریک انصاف عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار کا بھوکا ہے، اسے عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کسی بھی طریقے سے کرسی حاصل کرنا چاہتا ہے، کرسی کی بھوک نے اسے ہراحساس سے عاری کردیا ہے۔ وہ جس طرح سیلاب متاثرین سے ملا سب سے سامنے ہے ۔

متعلقہ تحاریر