جمائما اپنے بچوں کو پاکستانی شہری سمجھتی ہیں مگر نوازشریف کے بچے برطانوی ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق بیوی جمائما خان نے کہا کہ میرے بچوں کے والد پاکستانی ہیں اس لیے میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں جبکہ پاکستان میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کے مزے لوٹنے والے نوازشریف اپنے بچوں کو پاکستانی کے بجائے برطانوی شہری سمجھتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق بیوی جمائما خان نے اپنے بچوں کو آدھا پاکستانی تسلیم کرلیا۔ جمائما خان نے کہا کہ میرے بچوں کے والد ایک پاکستانی شہری ہیں اس لیے وہ بھی آدھے پاکستانی ہیں۔
جمائما خان نے لندن میں ایک تقریب کے دوران ٹی وی رپورٹر کے سوال پر جواب کہتے ہوئے کہا کہ میرے بچے سلمان خان اور قاسم خان آدھے پاکستانی ہیں کیونکہ ان کے والد پاکستانی شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا قدم
پی ٹی آئی چیف کی سابق بیوی نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی نئی فلم کے منافع پاکستان میں سیلاب متاثرین کو دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
فاطمہ خان نے ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ہینڈل سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی جمائما خان کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹوں کا پاکستانی شہری تسلیم کیا ۔
My sons are half Pakistanis: Jemima Khan.
My sons have nothing to do with Pakistan: Nawaz Sharif pic.twitter.com/NxRjzCbpHd
— Fãtîmå🤍 (@Kan__Fatima) September 13, 2022
ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایک طرف انگریز خاتون اپنے بچوں کو پاکستانی تسلیم کررہی ہے کیونکہ صرف ان کےوالد کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نوازشریف اپنے بچوں کو پاکستانی ہی تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور تین مرتبہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ پر براجمان رہنے والے میاں نواز شریف اپنے ہی بچوں کو پاکستانی تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے بچے حسن و حسین برطانوی شہری ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف برطانوی شہری کے دفتر سے مسلم لیگ (ن) چلا رہے ہیں
مالی غبن کے ایک کیس کی سماعت کے دوران2017 میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے احتساب عدالت میں اپنے برطانوی شہری ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا ہے ۔









