بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ کے سیلاب متاثرین راشن کیلئے اپنے بچے بیچنے لگے
سندھ حکومت تاحال متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرپارہی ہے جس کے باعث لاڑکانہ کا شہری اپنے بچے فروخت کرنے لگا، مفلوک حال شخص نے کہا کہ سیلاب سے گھر تباہ ہوگیا اب نہ رہنے کو چھت ہے اور نہ کھانے کا کوئی سامان، بچے بیچ کر باقی خاندان کو زندہ رکھنے کو کوشش میں مصروف ہوں، حلیم عادل شیخ نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت اور چیئرمین سے سوال پوچھ ڈالا، کھربوں روپے کی امداد کہاں جارہی ہے ؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے آبائی شہرلاڑکانہ میں سیلاب متاثرین اشیائے خورونوش اور رہائشی خیمے نہ ملنے کے باعث اپنے بچوں کو بیچنے لگے ہیں جبکہ سندھ حکومت تا حال متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرپارہی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے وڈیو شیئر کی ہے کہ جس میں لاڑکانہ کے ایک رہائشی اپنے 3 بچوں کو اپنے کاندھے پر سوار کرکے راشن دیدو بچے لے لو کی آوازیں لگا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پی پی رہنما کی رائس مل سے سیلاب متاثرین کیلئے آیا کروڑوں روپے کا امدادی سامان برآمد
ذوالفقارعلی بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ کے رہائشی سیلاب کے بعد متعدد مسائل کا شکارہوچکے ہیں، نہ انہیں راشن دستیاب ہے اور نہ ہی صحت کی سہولیات، جس کے باعث ایک غریب شخص صرف راشن کیلئے اپنے لخت جگروں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا ہے ۔
وڈیو میں بچے فروخت کرنے والے شخص نے کہاکہ سیلاب سے میرا گھر تباہ ہوگیا ہےاب رہنے کے لیے کوئی خیمہ دستیاب نہیں اور نہ ہی اشیائے خورونوش ہیں جبکہ پاس وسائل بھی نہیں اس لیے بچے فروخت کرکے باقی گھر والوں زندہ رہنے کیلئے انتظام کررہا ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بچے فروخت کرنے والے شخص کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے سندھ پر گزشتہ 14 سال سے راج کرتی پیپلزپارٹی سے سوال کیا کہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد کہاں جارہی ہے ۔
بچے لے لو ٹینٹ دے دو.
یہ شہیدوں کا شہر لاڑکانہ ہے جہاں ٹینٹ اور راشن نہ ملنے پر لوگ اپنے بچوں کو بیچ رہے ہیں کہاں ہیں 6 کھرب جمع کرنے والے بلاول؟ آئےروز اتنے جہازاتر رہے ہیں امدادآرہی ہےلیکن جارہی کہاں ہےکوئی دو ٹرک ہی دکھادیں. بس یہ گوداموں اور دکانوں سے ہی ساری امداد مل رہی ہے pic.twitter.com/QHwSjLJrSU— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) September 15, 2022
انہوں نے لکھا کہ یہ شہیدوں کا شہر لاڑکانہ ہے جہاں ٹینٹ اور راشن نہ ملنے پر لوگ اپنے بچوں کو بیچ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے پوچھا کہاں ہیں 6 کھرب جمع کرنے والے پی پی چیئرمین بلاول؟ ۔ کہاں ہے ملنے والی امداد ؟ ۔
یہ بھی پڑھیے
قمبر شہداد کوٹ میں پولیس لاک اپ سے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان برآمد
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے آئے روز امداد لیکر جہاز آرہے ہیں مگر جا کہاں رہی ہے؟ صرف 2 امدادی ٹرک ہی دکھادیں۔ سارا امدادی سامان گوداموں اور دکانوں سے بر آمد ہورہا ہے ۔