حنظلہ طیب نے سربراہ ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نگہت داد کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا

سائبر تجزیہ کار محمد حنظلہ طحہٰ نے اپنے وڈیو پیغام میں نگہت داد کے الزامات کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ  پاکستان میں نگہت داد کی این جی او  پر سیکیورٹی  وجوہات کی بنا پر پابندی  عائد کی گئی جبکہ ملکی اداروں سے ان کے تمام معاہدے بھی منسوخ کیے گئے ،انہوں نے فارن فنڈنگ کا حساب بھی مانگ لیا

محمد حنظلہ طیب نے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ ایڈوکیٹ نگہت داد  کی جانب سے ان پرلگائے گئے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نگہت داد کی جانب سے محمد حنظلہ طحہٰ پر آن لائن ہراسانی کے الزامات لگا کر ایف آئی اے سائبر کرائمز میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ۔

سائبرتجزیہ کارمحمد حنظلہ طیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ نگہت داد ایڈوکیٹ کی جانب سے ان پر عائد کیے گئے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹوئٹ کے ذریعے ان سے چند سوالات پوچھیں جس پر انہوں نے میرے خلاف ہراسانی کے مقدمہ درج کروادیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ہراسانی کا شکار خواتین کی مدد گار نگہت داد خود آن لائن ہراسمنٹ کا نشانہ بن گئیں

ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے کرنے والے حنظلہ نے کہا کہ نگہت داد کی ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن اور آپ کے ذاتی کے اکاؤنٹ میں ملین ڈالرز  آتے ہیں مگر انہوں نے کبھی اس کا آڈٹ  نہیں کروایا۔ انہوں نے نگہت داد سے پوچھا آپ کیوں نہیں اپنی آڈٹ رپورٹ عوام کے سامنے رکھتی ہیں ؟۔

سائبر تجزیہ کارمحمد حنظلہ طیب نے انکشاف کیا کہ  حکومت پاکستان نے نگہت داد کی این جی او ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی رجسٹریشن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ختم کی گئی جبکہ جتنے اداروں سے ان سے ایم او یوز  ہوئے  تھے وہ سب منسوخ کردیئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ آپ کی این جی او کی پاکستان میں رجسٹریشن کیوں منسوخ کی گئی جبکہ آپ کے اداروں سے طے شدہ معاہدے منسوخ کیے گئے۔ عوام کو بتایا جائے گا آپ کی این جی او سے کیا خطرات تھے ملک کو  جو آپ کی  رجسٹریشن کینسل کی گئی ۔

سائبر تجزیہ کارنے بتایا کہ نگہت داد اور ان کی این جی او کے خلاف مختلف محکموں میں  کرمنل انکوائری چل رہی ہے ۔ عوام کو بتائیں کہ کیوں آپ کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی  تفتیش کی جارہی ہے ؟۔

محمد حنظلہ طیب نے انکشاف کیا کہ  نگہت داد اور ان کی این جی او ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کو ملین ڈالرز کی فارن فنڈنگ کی جاتی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والی فنڈنگ کی شرائط ہوتی ہیں  جو آپ کو عوام کو بتانا پریں گی ۔

انہوں نے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ ایڈوکیٹ نگہت داد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے اسپیس میں مناظرہ  کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ  سامنے آئیں اور عوام کو مکمل معاملات بتائیں جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ ایڈوکیٹ نگہت داد نے  کہا کہ مجھے آن لائن ہراساں کی جا رہا ہے جس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز میں درخواست دے دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جانوروں کے ساتھ غیرمناسب سلوک، ملکی اور غرملکی این جی اوز سراپا احتجاج

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ نگہت داد ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ دو سال سے زائد عرصے سے ایک شخص کی جانب سے مسلسل سائبراسٹاکنگ ، ڈاکسنگ، صنفی بدسلوکی نشانہ بنارہا ہے ۔

نگہت داد نے کہا کہ میری شکایت کے نتیجے میں میرے خلاف ایک اور بدنیتی پر مبنی مہم چلائی گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ملزمان کے خلاف مناسب اور بروقت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ نگہت داد نے 2012 میں آن لائن ہراسانی کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن قائم کیا تھا جوکہ خواتین کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے ۔

امریکی جریدے ٹائم نے 2015 انہیں نیکسٹ جنریشن لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا تھا جبکہ 2016 میں انہیں اٹلانٹک کونسل کی جانب سے فریڈم ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر