چیف آف دی نیول اسٹاف کا سجاول اور ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
نیول چیف نے سیلاب میں تعینات جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کو یقینی بنانے پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔
کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے سجاول اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔
نیول چیف کو جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف کو سیلاب زدہ علاقوں اور زمینی سیلاب کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کی جانب سے جاری امدادی اور بحالی کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈینگی سے متعلق جیو نیوز کی خبرکو بے بنیاد کہنے پر مرتضی وہاب کو آئینہ دکھا دیا گیا
اسلام آباد میں جنگل کا راج ،پاکستانی لڑکیاں غیرملکیوں کی ہوس کانشانہ بننے لگیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے مون سون کے جاری موسم میں موسلادھار بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا ذکر تے ہوئے مسلسل کوششوں اور تعاون سے قدرتی آفات جیسے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے عزم پر زور دیا۔
نیول چیف نے سیلاب میں تعینات جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کو یقینی بنانے پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے سول انتظامیہ اور مختلف مخیر حضرات اور تنظیموں کی جانب سے اپنے غمزدہ بھائیوں کی مسلسل مدد کو بھی سراہا۔
پاک بحریہ مصیبت زدہ ہم وطنوں کی بحالی تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔