روسی صدر سے دوران ملاقات مائیک گرنے پر شہبازشریف دنیا بھرمیں مذاق بن گئے

پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کے روسی صدر پیوٹن سے ہمراہ  قہقہے لگانے کے دوران مائیک اور ایئرپیس کان سے گرے تو وہ انہیں لگا نہیں سکے جس پر دنیا بھر میں ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے، امریکی کامیڈین نے کہا کہ دیکھیں یہ پاکستانی وزیراعظم ہیں جن سے ایک مائیک صحیح سے نہیں لگ پا رہا ہے

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے روسی صدرپیوٹن سے ہمراہ قہقہے لگانے کے دوران مائیک اور ایئرپیس کان سے گرگئے تاہم مسلسل کوششوں کے بعد شہباز شریف اسے نہیں لگا پائیں اور انہیں  شرمندگی  سامنا کرنا پڑا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ قہقہے لگارہے تھے اچانک ان کا مائیک اور ایئر پیس ان کے کان سے گرگئے ۔

شہباز شریف سے ایئرپیش اورمائیک گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئرکی جارہی ہے۔ وڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے شہباز شریف کان سے گرنے والے ایئرپیس اور مائیک کو سلجھاتے رہے تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی ۔

پورے واقعے کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن شہبازشریف کو دیکھتے ہوئے مسکراتے رہے تاہم فوری طورپرایک اہلکار نے آکران کا مائیک اورایئر پیش صحیح کر کے واپس لگایا ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراظہرمشوانی نامی اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک امریکی اسٹیج کامیڈین نے وزیراعظم کے مائیک اور ایئر پیس نہ لگنے کو مزاحیہ رنگ دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں جن سے  ترجمے کے لیے استعمال ہونے والا ایئر پیس اور مائیک نہیں لگ پارہا ہے جس پر ہال میں موجود شائقین کے قہقہے بلند ہوگئے ۔

یاد رہے کہ ایئر پیس کو عالمی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ بہت سے عالمی رہنما اپنی  زبان میں بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر