افغان طالبان پاکستان میں بھتے سے سالانہ 20 کروڑ ڈالر کمار رہے ہیں، مصطفیٰ نواز

وہ ٹی ٹی پی کے  دستانے نہیں ہیں؟ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ان کی ملی بھگت کو نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟ پی پی رہنما کا سوال

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےافغان طالبان پر سنجیدہ الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ریاستی پالیسی پر سوالات اٹھادیے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے  اعلیٰ عہدے دار کے قیاس کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان پاکستان میں بھتے سمیت مختلف ذرائع سے 20کروڑ ڈالر کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزرا اور ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج

لندن میں اشتہاریوں کی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایک اعلیٰ عہدے دار نے قیاس کیا کہ افغان طالبان پاکستان میں بھتے سمیت مختلف ذرائع سے سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کماتے ہیں۔

انہوں نےافغان طالبا ن کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ کیا وہ ٹی ٹی پی کے  دستانے نہیں ہیں؟ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں ان کی ملی بھگت کو نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟

متعلقہ تحاریر