تحریک انصاف کی سپورٹر بچی شہر بانو ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہر بانو کے خلاف کمپین شروع کیے جانے پر  پی ٹی آئی کے کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد بچی کے دفاع میں سامنے آگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کے سر کا درد اور پاکستان تحریک انصاف کی کم عمر سپورٹر بچی شہر بانو زوروشور کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہی ہے۔

گزشتہ دنوں شہر بانو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی خوب خبر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہر بانو کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے مسلم لیگ ن کی سوکالڈ لیڈرشپ پر۔ ن لیگ نے اپنے نئے پروڈکشن ہاؤس سے ایک جھوٹی اور ایڈڈ شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ عمران خان نے نعوذ بااللہ نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کی ہے۔ آپ لوگوں کو ڈوب مرنا چاہیے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہر بانو کے خلاف باقاعدہ ایک کمپین شروع کردی گئی جس میں کہا گیا کہ "جس طرح سے عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تندوتیز الفاظ استعمال کرتا ہے ویسے ہی اس نے کارکنان کی ایک جماعت تیار کی ہے جو اپنے لیڈر کی طرح دوسروں پر کیچڑ اچھالتی ہے۔”

مسلم لیگ (ن) کی کمپین کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد شہر بانو کے دفاع میں سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔

اس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے کہ "آئی سینڈ ود شہربانو۔”

پی ٹی آئی کے سپورٹر ساجد نعیم لکھتے ہیں کہ "میں عمران خان  اور ننھی شہزادی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ آئی سینڈ ود شہر بانو۔”

رؤف فہیم لکھتے ہیں کہ ” شرم آنی چاہیے ان تمام پی ڈی ایم ممبران ، ن لیگ والوں اور صحافیوں کو جو ایک چھوٹی سی بچی شہربانو کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور برے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ آئی سینڈ ود شہر بانو۔”

متعلقہ تحاریر