کیا ایک فاترالعقل شخص کے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے 25 مئی کو جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اب اس سے بہتر کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ خان صاحب احتجاج کی تیاری  کررہے ہیں اور ہم نے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج پر جو پہلے کیا اب اس سے بہتر کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خان صاحب احتجاج کی تیاری  کررہے ہیں اور ہم نے تیاری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سرکاری وسائل کا استعمال، کپتان کو پھر الیکشن کمیشن سے بلاوا آگیا

ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے ، رانا ثناء کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بات چیت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک شخص فاترالعقل ہو اس سے کیا مزاکرات ہوسکتے ہیں۔؟

ان کا کہنا تھاکہ کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،25 مئی کو جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اب اس سے بہتر کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی اور دھرنے کے خلاف  موثر حکمت عملی تیار کرلی ہے،ڈرونز، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے فورسز کی طلبہ کے لئے صوبوں کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے فورسز نہ بھجوائیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ایف سی اور رینجرز  موجود ہیں، ہماری افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز اس قابل ہیں کہ سوات میں امن قائم رکھ سکیں، سوات گھبرانے والی بات نہیں۔

متعلقہ تحاریر