صحافی اظہر جاوید کوعمران خان اور الطاف حسین کے موازنے پر کڑی تنقید کا سامنا
دنیا نیوز کے برطانیہ و یورپ کے بیورو چیف اظہر جاوید نے کہا کہ عمران خان کی طرح الطاف حسین کو بھی معاف کردینا چاہیے ان کے بھی لاکھوں چاہنے والے ہیں اور وہ معافی بھی مانگ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ آپ نے عمران خان کا الطاف حسین سے کیسے موازنہ کیا ؟آپ کو سمجھ نہیں آرہا کس کا کس سے موازنہ کرنا ہے

دنیا نیوز کے برطانیہ و یورپ کے بیورو چیف اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غیرمشروط معافی نہیں مانگی مگر پھر بھی انہیں معافی مل بھی گئی جبکہ الطاف حسین نے بھی معافی مانگی ہے انہیں بھی معاف کردیا چائیے۔
دنیا نیوزکے برطانیہ و یورپ کے بیورو چیف اظہر جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معافی مانگی تو انہیں مل گئی اب سندھ کے مقبول ترین لیڈر الطاف حسین کو بھی معافی مل جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
میرا قائد الطاف حسین ہے،پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی ،عامر لیاقت
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی جبکہ الطاف حسین نے غیر مشروط معافی مانگی تھی ،انہیں معاف کردیا چاہیے کیونکہ ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں اور وہ شہری سندھ کے مقبول ترین رہنما ہیں۔
اظہرجاوید کے عمران خان اور الطاف حسین تقابل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ نسرین نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ آپ نے عمران خان کا الطاف حسین سے کیسے موازنہ کیا ؟۔
ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین دہشت گرد ہے۔ ان کے پاکستان مردہ باد کے نعرے کو بھول گئے؟ انہوں نے کتنے معصوم لوگوں کی بوریاں تیار کیں کچھ یاد ہے؟۔ یہ سب کچھ یاد دلانا پڑے گا ؟۔
طیبہ طارق نامی خاتون نے اظہرجاوید کو پاکستان کا اصل دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو سمجھ نہیں آرہا ہے کس کا موازنہ کس سے کرنا ہے ۔ مائیک پکڑ کے صحافی بن گئے ۔









