اسٹیٹ بینک نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا پلیٹ فارم مہیا کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سیلاب متاثرین کی مدد  کیلئےروشن سماجی خدمت کا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے کہا کہ امدادی رقم بھیجنے کے لیے روشن سماجی خدمت کے پیج پر جا کر منتخب فلاحی اداروں کو امدادی رقم بھیجی جا سکتی ہے

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےروشن سماجی خدمت کا پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔ مرکزی بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مالی امداد بھیجنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سیلاب متاثرین کی  مدد  کیلئےروشن سماجی خدمت کا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں سے مالی امداد بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی تھون سے جمع 13 ارب روپے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگانے کا اعلان

چیئرمین جے ڈی سی ظفر عباس نے سیلاب کے دوران منافع خوروں کو بے نقاب کردیا

مرکزی بینک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ روشن سماجی خدمت کے تحت سیلاب زدگان کی مالی امداد کی جا سکتی ہے۔ اس مشکل وقت میں بھی وہ روشن سماجی خدمت کے ذریعے سیلاب زدگان کی مشکلات کو کم کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام  کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان  اور پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ امدادی رقم بھیجنے کیلئے روشن سماجی خدمت کے پیج پر جا کر منتخب فلاحی اداروں کو امدادی رقم بھیجی جا سکتی ہے تاکہ سیلاب متاثرین تک بروقت اور شفاف طریقے سے امداد پہنچائی جا سکے۔

متعلقہ تحاریر