بلاول بھٹو نے امریکی تھنک کے سامنے جنرلز کو سیاست میں مداخلت کا ذمہ دار قرار دے دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے عمران خان نیازی فوج، انٹیلی جنس ایجنسیز اور عدلیہ کو اپنے ذاتی کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ جنرلز سیاست میں مداخلت کررہے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آئی ایس پی آر وزیر خارجہ کے اس بیان پر اپنی وضاحت جاری کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آن فارن ریلیشنز (امریکی تھنک ٹینک) سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اگر پاکستانی سیاست میں جنرلز کی مداخلت جاری رہی تو اس طرح  سے ملک چلنا مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

احسن اقبال کی بریت پر شادیانے بجانے والے عمران خان کی معافی قبول کرنے پر برہم

خواجہ سرا یا ٹرانس جینڈر کے قانون کی متنازع شقوں کی اصلاح ہونی چاہیے، قبلہ ایاز

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ہماری تاریخ میں ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی اور ایک وزیراعظم کو جلاوطنی پر مجبور کردیا گیا۔ مگر ہم نے ایک جمہوری طریقے اور آئین پر عمل کرتے ہوئے ووٹ کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پی ڈی ایم نے ایک متوازن حکومت کی بنیاد رکھی ہے ، ہم ملک میں جمہوری اور پرامن نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ مگر کچھ قوتیں ایسی ہیں جو پاکستان میں کبھی جمہوریت نہیں چاہتی ہیں، اور نہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں اقتدار جمہوری حکومتوں کو منتقل ہو۔ بلکہ وہ مسلسل اس پیش رفت کو کمزور کرنے اور اسے الٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔”

چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی فوج، انٹیلی جنس ایجنسیز اور عدلیہ کو اپنے ذاتی کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں فوجی اور ایجنسیز کی مداخلت کی بات ہے اگر دیکھنا یہ ہے کہ آئی ایس پی آر اس پر کیا وضاحت جاری کرتا ہے ، کیونکہ جب عمران خان نے سیاست میں فوجی مداخلت کی بات کی تو ترجمان آئی ایس پی آر نے بڑی صراحت سے بیان جاری کیا تھا اور انتباہ بھی جاری کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر